ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امبیڈکر گرلس ہاسٹل میں بنیادی سہولتیں نہیں :ضلع پنچایتی نائب صدر نے اچانک جائزہ لیا

امبیڈکر گرلس ہاسٹل میں بنیادی سہولتیں نہیں :ضلع پنچایتی نائب صدر نے اچانک جائزہ لیا

Sat, 06 Aug 2016 15:23:29  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی:6 /اگت(محمد اسلم؍ ایس او نیوز )چکبالاپور ضلع پنچایتی کی نائب صدرنِرملا منی راجو میڈم اور ایس ایف آئی تنظیم کے کارکنان نے کل رات 09:00بجے شہر کے پالی ٹیکنک کالج کے احاطے میں موجود واقع امبیڈکر گرلس ہاسٹل کا جائزہ لیا۔

اس دوران ہاسٹل میں مقیم لڑکیوں نے ضلع پنچایتی نائب صدر سے شکایت کی کہ ہاسٹل میں ٹھیک سے عمدہ کھانا سالن نہیں دیا جارہا ہے سالن سڑی ہوئی سبزیوں کو ڈال کر یہاں کے باورچی سالن بنادیتی ہے مجبوراََ اُسی سالن کو ہمیں کھانا پڑتا ہے اگر ہم لوگ کچھ باورچی اور ہاسٹل کے وارڈن کیخلاف کچھ متعلقہ افسران کو شکایتیں کئے تو ہمیں ہاسٹل سے نکل دینے کی دھمکی دیتے ہیں ۔

ہاسٹل راتوں کے وقت بجلی کی سربراہی اور لائٹس وغیرہ بھی صحیح نہیں ہے ہاسٹل میں سونے کے لئے ٹھیک طرح کی بوریا بستر بھی نہیں دیا جارہا ہے ہاسٹل میں رات بھر مچھر پریشان کردیتے ہیں ہاسٹل میں پاکی صفائی بھی نہیں کی جاتی ہاسٹل کے کھانے بنانے والے برتن گندہ رہتے ہیں اُس گندے برتنوں میں باورچی دھوئیں بغیرکھانا سالن بنادیتی ہے ہاسٹل میں لڑکیوں پر ہاسٹل کی وارڈن اور باورچی بہت زیادہ ظلم کررہے ہیں ہمیں مجبوراََ ہاسٹل میں رہنے کی نوبت اگئی ۔

صبح کے وقت ہاسٹل میں ہمیں اسکول کے وقت میں ناسٹہ بھی نہیں دیا جاتا ہم لوگ اپنے ہاتھ کے پیسوں سے ہر دن صبح کا کھانا ہوٹل وغیرہ میں کھانی پڑتی ہے ہاسٹل میں موجود اناج وغیرہ ہاسٹل کے باورچی اور وارڈن دونوں مل کر بازار میں فروخت کردیتے ہیں کبھی کبھی ہمیں راتوں کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا ہم لوگوں کو کئی مرتبہ راتوں میں بھوکیں سونے کی نوبت اگئی ہے ہاسٹل میں ہمیں بہت پریشان کیاجارہا ہے اس ہاسٹل میں ہمارا جینا حرام ہوگیا ہے۔

ہاسٹل کی لڑکیوں نے ضلع پنچایتی نائب صدر سے اور شکایت کی کہ ہاسٹل میں بیت الخلاء ٹھیک نہیں ہے صرف دو تین بیت الخلاء ہاسٹل میں ہیں وہی بیت الخلاء کو ہمیں استعمال کرنا پڑتا ہے ہاسٹل میں پانی کی سہولت تو بالکل نہیں ہفتہ میں ایک مرتبہ بھی ہمیں پانی نہانے کیلئے پانی ہاسٹل میں نہیں ہے ۔

ہاسٹل کے ساری دیواریں خستہ حال ہے جب بھی بارش ہوتی ہے تو ہاسٹل کے دیواروں سے پانی ٹپکتا رہتا ہے۔کالج کی لڑکیوں نے مزید شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل میں کمرے بھی بہت ہی چھوٹے ہیں انہیں کمرہ میں ہمیں رہنے پڑتا ہے ۔

ضلع پنچایت نائب صدر نے ہاسٹل کی لڑکیوں کے شکایتیں کو سننے کے بعد وارڈن اور باورچی پر برس پڑتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل میں مقیم لڑکیوں کو تکلیف دینے ہوں تو اپنی ڈیوٹی سے استعفیٰ دیکر گھر چلیں جاؤ ایسے وارڈن اور پکاتی کی ہاسٹل کے لئے بالکل ہی ضرورت نہیں ہے اگر آئندہ ہاسٹل میں لڑکیوں کو کچھ تکلیف دینے کی شکایت سننے میں آئی تو ہاسٹل کے وارڈن اور پکاتی کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائے گی۔

 

چنتامنی میں دن دہاڑے منگل سوتر اُڑا کر فرار
چنتامنی 6؍اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)دن دہاڑے پیدل جارہی عورت کے گلے سے منگل سوتر اُڑا کر لیجانے کا واقع چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے حدود میں انجانی لے آوٹ میں پیش آیا ہے۔چنتامنی ٹاون پولیس اسٹیشن سے ملی اطلاع کے مطابق شہر کے سرکای بائس کالج میں خدمت کررہی لیلاواتی آج صبح 10:30بجے اپنے گھر سے کالج کے طرف آنجانی لے آوٹ سے پیدل جارہی تھی ۔دو نامعلوم لٹیرے(PULSAR)گاڑی میں اکراُس عورت کے گلے سے40 ہزار روپئے مالیت کامنگل سوتر اُڑا کر فرار ہوگئے۔

راہگیروں نے اُن لٹیروں کو پکڑنے کی بے انتہا کوشش کی لیکن وہ گاڑی سے فرار ہوگئے اس کی اطلاع ٹاون پولیس تھانہ کو ملتے ہی ٹاون پولیس تھانہ کے اہلکار پہنچ کر معائنہ کئے اور اُس راستے میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمر سے لٹیروں کے بائک فوٹوکی کاپی نکال کر چھان بین کی جارہی ہے اس خصوصی میں لیلاواتی نے چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔



اگست 8کو معمر افراد کے لئے اسپورٹس مقابلے 
چنتامنی 6؍اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)70 /ویں یوم آزادی کے مناسبت تعلقہ کے معمر افراد کے لئے حسب سال کی طرح اس سال بھی جے۔کے۔گروپ کے زیر اہتمام شہر کے جھانسی رانی میدان میں8اگست کو اسپورٹس مقابلے رکھیں گئے ہیں اس اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے والے معمر افراد اس نمبر پر رابطہ کرکہ اپنانام درج کرالیں موبائیل نمبر:9902884433۔



امباجی درگ جامع مسجد کمیٹی تشکیل دی گئی 

چنتامنی 6؍اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)چکبالاپور ضلع چنتامنی تعلق امباجی درگ جامع مسجداور مدرسہ کی کمیٹی آج تشکیل دی گئی ۔مسجد کمیٹی کے صدر کے حیثیت ایم۔شفیع کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ نائب صدر سید ایوب ،سکریٹری اسحاق احمد ،متولی کے طور پر سید سلیم ،جوائنٹ سکریٹری ایوب خان اور اراکین کے حیثیت سے وزیر خان،ایم۔سراج،سید بابول،سید سراج،کلیم خان،فیروز بیگ،کو منتخب کردیا گیا۔

اس کے علاوہ آج ہی مدرسہ کی بھی کمیٹی تشکیل دی گئی جس مدرسہ کے کمیٹی کے صدر کے حیثیت سے سید رضوان کو چنا گیا جبکہ نائب صدر ماجد خان،سکریٹری نورا حمد شریف،جوائنٹ سکریٹری ایم۔عمران،اراکین کے طور پر سید شفیع،سید نیاز عرف گلو،صادق خان،محمد نوید،سید شہاجہاں،رضوان شریف،سید تنویر کو منتخب کردیا گیا۔

مسجد ہذا کے سکریٹری اسحق احمد نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ کے گھر کی خدمت کرنا کا موقع ملا ہے ہم گاؤں کے تمام احباب کو ساتھ لیکر مسجد اور مدرسہ آگے لے جائینگے اور یہاں دینی تعلیم کا بہترین نظام قائم کیاجائے گا تاکہ گاؤں کا ہر بچہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ ہوجائے کیونکہ ہمارے بچیں دینی تعلیم سے بہت دور ہوتے جارہے ہیں کئی بی ۔کام اور اعلیٰ تعلیم پڑھنے والے نوجوانوں کو قرآن شریف کی تلاوت تک نہیں آتی اسلئے والدین اپنے بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیم بھی سکھائی جائے۔

سرکاری اسکیموں کے متعلق عوام کو معلومات کرایا جائے :روپا شرنیواس ریڈی
چنتامنی 6؍اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)سرکاری اسکیمیں جتنے بھی ہیں ان تمام اسکیموں کے متعلق جلد عوام کو معلومات کرنا ہر ایک سرکاری افسر کا فرض ہے کیونکہ دیہی علاقوں کے عوام میں علم نہ ہونے کے ناطے سرکارکی جانب سے جاری کی جانے والی اسکیموں کے متعلق معلومات نہیں ہوپاتی یہ بات اوپر پیٹ گرام پنچایتی کی نائب صدر روپا شرنیواس ریڈی نے کہی ۔

انہوں نے آج تعلقہ بومیکل گرام میں منعقدہ گرام سبھے کا افتتاح پودا لگاکر کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکیموں کے متعلق عوام کو معلومات کرنے دیہی علاقوں کے ہر وارڈ میں گرام سبھے کرکہ عوام میں سرکاری اسکیموں کے متعلق بیداری دلائی جارہی ہے ۔

انہوں نے گرام پنچایتی کے اراکین سے مخاطب ہوکر کہا کہ جس طرح انتخابات کے موقع پر گھر گھر جاکر ووٹ مانگتے ہیں اسی طرح سرکاری اسکیموں کے متعلق گھر گھر جاکر بیداری دلائی جائے ۔

حلقے کے اکثر دیہی علاقوں میں پانی کی سہولت گندہ پانی جانے کے لئے نالوں کی سہولت دیہی علاقوں کے گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ کی سہولتیں نہ ہونے سے دیہی علاقوں کے عوام کو پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑرہا ہے 

انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں ایک بیت الخلاء کا ہونا ضروری ہے جس سے جراثم ،وائرس وغیر ہ سے پھیلنے والی بیماری سے حفاظت ہوسکتی ہے کھلے میں بیٹھنے سے مختلف قسم کی بیماریاں آنے کا خطرہ بنارہتا ہے اس لئے حکومت نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت مختلف قسم کی پالیسیاں اور منصوبے بنائے ہوئے ہیں اس کا خوب فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس کا صحیح استعمال کیاجانا چاہئے ۔

اس موقع پر ضلع پنچایت رُکن شرنیواس،تعلقہ پنچایتی صدر شنتما،گرام پنچایتی صدر شیوماّ وینکٹ سوامی،رُکن سید جمیل،وینکٹ رونا سوامی،ناگراج،پرمیلا،مورتی،پی۔ڈی۔او۔شیونا،دیوراج،وغیرہ موجود تھیں۔


Share: